Saturday, May 18, 2024

پاکستان کی چوتھے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کو 102 رنز سے شکست

پاکستان کی چوتھے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کو 102 رنز سے شکست
May 6, 2023 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - پاکستان نے چوتھے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کو 102 رنز سے شکست دیکر 5 میچز کی سیریز میں 4 صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔

نیوزی لینڈ کے کپتان ٹوم لیتھم نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، گرین شرٹس نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں پر 334 رنز کا مجموعہ تشکیل دیا۔ کپتان بابر اعظم نے 117 گیندوں پر 10 چوکوں کی مدد سے 107 رنز بنائے۔

سلمان آغا 58 اور اوپنر شان مسعود 44 رنز بناکر نمایاں رہے، افتخار احمد 28، محمد رضوان 24 اور فخر زمان 14 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ محمد حارث 17 جبکہ شاہین شاہ آفریدی 23 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری نے 3، بین لسٹر اور ایش سودھی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

335 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 44 ویں اوور میں محض 232 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی، پاکستان کے اسامہ میر 4، محمد وسیم 3، حارث رؤف 2 جبکہ شاہین شاہ آفریدی ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے میچ کل کراچی میں کھیلا جائے گا۔