Friday, April 19, 2024

پاکستان کی بدقسمتی ہے رانا ثنا وزیرِداخلہ ہیں، فواد چودھری

پاکستان کی بدقسمتی ہے رانا ثنا وزیرِداخلہ ہیں، فواد چودھری
August 21, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پی ٹی آئی رہنماء فواد چودھری نے اپنے ردعمل میں کہا کہ پاکستان کی بدقسمتی ہے رانا ثنا وزیرِداخلہ ہیں۔

اتوار کے روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے دھمکیاں نہیں دیں، قانونی کارروائی کا کہا ہے۔ یہ عمران خان کی ایک تقریر پر ہل جاتے ہیں ہمت ہے تو آپ بھی جلسہ کریں۔

فواد چودھری کہ بولے شہبازگل پر تشدد نہیں ہوا تو انکوائری سے بھاگ کیوں رہے ہیں؟ عمران خان اور وکیلوں کو ان سے ملنے نہیں دیا گیا، خاتون مجسٹریٹ، آئی جی اور ڈی آئی جی کے خلاف کیس کریں گے۔

رہنماء تحریک انصاف کا کہنا ہے رانا ثنا اللہ سمیت سب فوج کے ترجمان بنے ہوئے ہیں، کیا فوج عوام سے الگ ہے؟ رانا ثنا اللہ نے اداروں کیخلاف جو گفتگو کی ہے وہ الفاظ تو میں دہرا ہی نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ لمپی سکن کی بیماری سیاست کو بھی لگ گئی، نئی حکومت نے سیاست کو خراب کر دیا ہے، شہباز گل پر جو تشدد ہوا ہے اس کا جواب ووٹ سے دیں اور پی ٹی آئی کو جتوائیں۔

اس سے قبل اپنے ٹویٹ پیغام میں فواد چودھری نے کہا کہ سیلاب نے بلوچستان اور سندھ میں جو تباہی مچائی، اس سے صوبائی حکومتیں بری طرح ریلیف دینے میں ناکام ہوئیں۔

تحریک انصاف کے رہنماء فواد چودھری نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کی تشکیل کی خامیاں ایک بار پھر ظاہر ہوگئیں۔ انہوں نے مزید کہا نئے انتظامی یونٹس بنانے پڑیں گے ورنہ پاکستان میں گورننس بہتر ہونے کا کوئی امکان نہیں۔