Friday, May 17, 2024

پاکستان کی آئی ایم ایف بورڈ آف ڈائریکٹر اجلاس ری شیڈول کرنیکی باقاعدہ درخواست

پاکستان کی آئی ایم ایف بورڈ آف ڈائریکٹر اجلاس ری شیڈول کرنیکی باقاعدہ درخواست
January 10, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان نے آئی ایم ایف بورڈ آف ڈائریکٹر کا اجلاس ری شیڈول کرنے کی باقاعدہ درخواست کردی۔ 

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف بورڈ آف ڈائریکٹر کا 12 جنوری کو ہونے والا اجلاس ملتوی کیا جائے، پاکستان میں فنانس ترمیمی بل قومی اسمبلی اور سینیٹ میں زیر بحث ہیں۔

آئی ایم ایف کو دی جانے والی درخواست میں کہا گیا ہے کہ جب دونوں ایوانوں سے بل منظور ہوجائیں پھر بورڈ آف ڈائریکٹر کا اجلاس بلایا جائے۔

آئی ایم ایف بورڈ نے 12 جنوری کو پاکستان کے لیے قرض پروگرام کی بحالی کرنی ہے۔