Thursday, March 28, 2024

پاکستان کو سیلاب کی شکل میں تاریخ کی بڑی قدرتی آفت کا سامنا ہے، بلاول بھٹو زرداری

پاکستان کو سیلاب کی شکل میں تاریخ کی بڑی قدرتی آفت کا سامنا ہے، بلاول بھٹو زرداری
September 24, 2022 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) - وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے پاکستان کو سیلاب کی شکل میں تاریخ کی بڑی قدرتی آفت کا سامنا ہے۔

نیویارک میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا سیلاب کے باعث متاثرہ علاقوں میں بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ متاثرین کو خوراک کی فوری ضرورت ہے۔ ہمیں جن مسائل کا سامنا ہے  ان کا سبب ہم نہیں ہیں۔ موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک کی مدد کی جائے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی کویت ، بیلا روس اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ سے  بھی ملاقاتیں ہوئیں۔ سعودی عرب کی ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کی سیکرٹری جنرل دیمہ الیحییٰ سے بھی ملے۔

دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ کی  ملاقاتیں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے موقع پر ہوئیں۔