Friday, May 17, 2024

پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ میرٹ کے مطابق نہیں، شوکت ترین

پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ میرٹ کے مطابق نہیں، شوکت ترین
March 6, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ میرٹ کے مطابق نہیں۔

خلیج ٹائم نے وزیر خزانہ شوکت ترین کا بیان شائع کر دیا۔ وزیر خزانہ شوکت ترین کہتے ہیں کہ ایف اے ٹی ایف کی 27 میں سے 26 شرائط پوری کرنے کے باوجود پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ میرٹ کے مطابق نہیں ہے۔ یہ فیصلہ بڑی طاقتوں کے دباؤ پر کیا گیا ہے۔

شوکت ترین نے کہا کہ پاکستان کو بڑی کامیابیوں کے باوجود گرے لسٹ میں برقرار رکھا گیا۔ ایف اے ٹی ایف کا اعلان پاکستان کے اسٹریٹجیک پالیسی فیصلوں کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف کے اعتراف کے باوجود پاکستان کے خلاف مخالفانہ فیصلہ جاری کیا گیا۔