Wednesday, May 8, 2024

پاکستان کو فوری طور پر تیس ارب ڈالر کی ضرورت ہے، بلاول بھٹو

پاکستان کو فوری طور پر تیس ارب ڈالر کی ضرورت ہے، بلاول بھٹو
September 22, 2022 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) - وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے پاکستان کو فوری طور پر تیس ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔

بلاول بھٹو نے فرانسیسی  ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سیلاب کے باعث تاریخ کی بدترین تباہی ہوئی ہے۔ ہمیں امداد یا قرض نہیں  عالمی برادری سے انصاف چاہیے۔ عالمی سطح پر پاکستان  میں تباہی کا ادراک ہونا چاہیے۔ موجودہ صورتحال میں عالمی برادری کا تعاون ناگزیر ہے۔ بھارت کے ساتھ اس وقت کسی قسم کے رابطے میں نہیں ہیں۔ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ دیگر اقلیتوں پر بھی ظلم ڈھایا جا رہا ہے۔ بھارت جموں و  کشمیر میں غیر قانونی قابض ہے۔ بھارت نے کشمیر میں مسلم اکژیت کو اقلیت میں بدلنے  کی کوشش کی ہے ۔ طالبان نے  عالمی برادری  سے  کئے گئے  وعدے  پورے  نہیں  کئے۔ طالبان  کا لڑکیوں کے سرکاری  اسکول بند کرنا افسوسناک  ہے۔