Friday, April 26, 2024

پاکستان کو بین الاقوامی منصوبے کے تحت معاشی دیوالیہ پن کی جانب دھکیلا گیا، فضل الرحمٰن

پاکستان کو بین الاقوامی منصوبے کے تحت معاشی دیوالیہ پن کی جانب دھکیلا گیا، فضل الرحمٰن
July 29, 2022 ویب ڈیسک

پشاور (92 نیوز) - پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اپنے اتحاد کی حکومت کے باوجود ملکی معیشت میں سازشوں کا ذکر کرنے لگے۔

جمعہ کے روز پشاور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو بین الاقوامی منصوبے کے تحت معاشی دیوالیہ پن کی جانب دھکیلا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فتنے کیخلاف جنگ میں اگر کوئی جج یا جنرل شریک ہوتا ہے تو وہ فتنے کا حصہ ہے، اگر سیاست کھیلنی ہے تو سیاست کے میدان میں آؤ، باہر سے پتھر مت پھینکو۔

مونالا فضل الرحمٰن نے کہا کہ استعفے منظور ہونے پر ضمنی انتخابات ہوں گے، ہم ان کی حقیقت بتا دیں گے۔