Saturday, May 18, 2024

پاکستان کو بڑی مالی امداد کی فوری ضرورت ہے، انتونیو گوتریس کا اقوام عالم کیلئے پیغام

پاکستان کو بڑی مالی امداد کی فوری ضرورت ہے، انتونیو گوتریس کا اقوام عالم کیلئے پیغام
September 11, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے اقوام عالم کیلئے پیغام میں کہا پاکستان موسمیاتی تبدیلی کا ذمہ دار نہیں، لیکن قیمت چکا رہا ہے۔ جو تباہی دیکھی، بیان کرنے کیلئے الفاظ نہیں، پاکستان کو بڑی مالی امداد کی فوری ضرورت ہے۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس دو روز ہ دورے کے بعد واپس چلے گئے۔ انہوں نے دورہ کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ سندھ اور بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ اوستہ محمد میں سیلاب متاثرین کیمپ کا دورہ بھی کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب زدگان کی آواز بننے پر یو این سیکرٹری سے اظہارِتشکر کیا، ٹویٹر پر لکھا کہ سیکرٹری جنرل کا دورہ انسانی المیے کی آگاہی کیلئے اہم پیغام ہے، گوتریس کے ہمدردانہ اور قائدانہ کردار نے بےحد متاثر کیا۔