Friday, April 19, 2024

پاکستان کلین سویپ کے خطرے سے دوچار، انگلینڈ کو کراچی ٹیسٹ میں جیت کیلئے 55 رنز درکار

پاکستان کلین سویپ کے خطرے سے دوچار، انگلینڈ کو کراچی ٹیسٹ میں جیت کیلئے 55 رنز درکار
December 19, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - پاکستان پہلی بار ہوم سیریز میں کلین سویپ کے خطرے سے دوچار ہوگیا، انگلینڈ کو کراچی ٹیسٹ جیتنے کیلئے مزید پچپن رنز درکار ہیں۔

کراچی ٹیسٹ کے تیسرے دن کھیل ختم ہونے پر انگلینڈ کے دو وکٹوں کے نقصان پر ایک سو بارہ رنز بنالیے۔ بین ڈکٹ 50 جبکہ بین سٹوکٹس 10 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

پاکستان کی جانب سے لیگ سپنر ابرار احمد نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں دو سو سولہ رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

بابر اعظم نے چون، سعود شکیل نے ترپن رنز بنائے، اظہر علی کیریئر کی آخری اننگز میں صفر پر آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کے ریحان احمد نے اننگز میں پانچ وکٹیں لیں، ڈیبیو میچ میں سات کھلاڑی آؤٹ کیے۔ جیک لیچ نے بھی میچ میں سات وکٹیں حاصل کیں۔