Friday, April 26, 2024

پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون جاری ہے، نیڈ پرائس

پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون جاری ہے، نیڈ پرائس
October 12, 2022 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) - امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون جاری ہے۔

نیڈ پرائس نے پریس بریفنگ میں کہا پاکستان میں جمہوری طریقے سے منتخب سویلین حکومت ہے۔ امریکا پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعاون کی قدر کرتا ہے۔ پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون جاری ہے۔ ڈپٹی سیکرٹری آف اسٹیٹ وینڈی شرمین کی پاکستان کے آرمی چیف سے ملاقات ہوئی تھی۔ پاکستان کے اعلی عہدیداران سے ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا یوایس ایڈ کی ٹیم نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کئے  ہیں۔ یوایس ایڈ کی ٹیم نے گزشہ ماہ سندھ اور بلوچستان کے اضلاع کے دورے کئے۔ یوایس ایڈ کی رپورٹ پر متاثرین کے لئے امداد کا جائزہ لیں گے۔ سیلاب زدگان کی امداد کیلئے دی گئی رقم کی مانیٹرنگ کا طریقہ کار موجود ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ افغان عوام کے مستقبل اور افغانستان میں استحکام پر پاکستان سے بات چیت ہوتی رہتی ہے۔ خطے میں سکیورٹی کی صورتحال اور چیلنجز پر پاکستان سے مستقل بات ہوتی ہے۔