Saturday, April 20, 2024

پاکستان کے عوام عمران خان کیساتھ ہیں، شاہ محمود قریشی

پاکستان کے عوام عمران خان کیساتھ ہیں، شاہ محمود قریشی
August 22, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے کہا ہے پاکستان کے عوام عمران خان کے ساتھ ہیں۔

سوموار کے روز میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل کراچی کے لوگوں نے بھی عمران خان کے بیانیے پرمہرثبت کردی، عمران خان کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی نہ کی جائیں، عمران خان کے پہلے جلسے کے بعد ہی حکومت کی کانپیں ٹانگ گئیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کل تحریک انصاف نے سیاسی انداز میں پی پی اور ایم کیو ایم کی دھلائی کی موجودہ حکومت نے ملک کو برباد کیا۔

پی ٹی آئی رہنماء فواد چودھری بولے شہباز گل پر جیل حکام نے تشدد کی تصدیق کی ہے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت اخلاقی جواز کھو چکی ہے۔ 10 ستمبر سے پہلے حکومت گھر چلی جائے گی، حکومت کی سازش ہے کہ اقدامات سے روکا جائے۔