Thursday, March 28, 2024

پاکستان کے جی 77 گروپ پلس چین کی صدارت سنبھالتے ہی اہم فیصلے

پاکستان کے جی 77 گروپ پلس چین کی صدارت سنبھالتے ہی اہم فیصلے
January 16, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان نے جی 77 گروپ پلس چین کی صدارت سنبھالتے ہی اہم فیصلے کرلیے۔

پاکستان سال 2022 میں صدارت کے دوران ترقی پذیر ممالک کا ایجنڈا آگے بڑھائے گا۔ کورونا ویکسین فراہمی میں عدم مساوات کے خاتمے کے لیے مزید موثر آواز بلند کرے گا۔

پاکستان کمزور معیشتوں کی بحالی، 4.3 ٹریلین ڈالر کی مدد، رعائتی قرض، پہلے قرضوں کی تشکیل نو پر زور دے گا۔ ترقی پذیر ممالک میں 1.5 ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری یقینی بنانے پر آواز بلند کی جاتی رہے گی۔

ترقی پذیر ممالک میں 650 ارب ڈالر کے نئے سپیشل ڈرائینگ رائٹس کی دوبارہ تقسیم پر کام کیا جائے گا۔ کورونا ویکسین کی پیداوار، عالمگیر تقسیم، صحت نظام کو مضبوط بنانے پر عملی اقدامات پر بات کی جاتی رہے گی۔

پاکستان گروپ کے ارکان کے ساتھ اقوام متحدہ دیرپا ترقیاتی ایجنڈے کو فروغ، غذائی عدم تحفظ، قحط سالی کے خاتمے پر ترقی یافتہ ممالک کو اعانت پر قائل کرے گا۔

پاکستان، ترقی یافتہ ممالک کے لیے سالانہ 100 ارب ڈالر کی موسمیاتی مالی امداد متحرک کرنے میں کردار ادا کرے گا۔

ترقی پذیر ممالک سے مالی اثاثوں کی غیر قانونی منتقلی روکنے، چوری شدہ اثاثے کی واپسی پر آواز بلند کی جائے گی۔ منصفانہ اور کھلے تجارتی، بین الاقوامی ٹیکس نظام بارے اُمور پر بھی کام کیا جائے گا۔