Friday, March 29, 2024

پاکستان کے حوالے سے امریکا کے نظریے میں تبدیلی نہیں آئی، ویدانت پٹیل

پاکستان کے حوالے سے امریکا کے نظریے میں تبدیلی نہیں آئی، ویدانت پٹیل
November 17, 2022 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) - ڈپٹی ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل کا کہنا ہے پاکستان کے حوالے سے امریکا کے نظریے میں تبدیلی نہیں آئی۔

واشنگٹن میں ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ میں کہا کہ خوشحال اور جمہوری پاکستان خطے اور دنیا کے مفاد میں ہے۔ پاکستان میں کسی سیاسی جماعت کے امیدوار پر کوئی پوزیشن نہیں رکھتے ۔ ہم پرامن آئینی و جمہوری اقدار کو برقرار رکھنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ پروپیگنڈا اور بے بنیاد اطلاعات کو دوطرفہ تعلقات کی راہ  میں  نہیں آنے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس کے تازہ بیان پر تبصرہ نہیں کر سکتے۔ امریکا پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعاون کی قدر کرتا ہے۔ پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے  لگائے گئے الزامات میں قطعی صداقت نہیں ہے۔