Saturday, May 4, 2024

پاکستان کے ڈیفالٹ کرنے کی افواہیں ملک دشمن پھیلا رہے ہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

پاکستان کے ڈیفالٹ کرنے کی افواہیں ملک دشمن پھیلا رہے ہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار
March 2, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیرخزانہ اسحاق ڈار کہتے ہیں کہ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر بڑھ رہے ہیں اور پاکستان کے ڈیفالٹ کرنے کی افواہیں ملک دشمن پھیلا رہے ہیں۔

اپنے ٹویٹ میں ان کا کہنا ہےکہ بیرونی ادائیگیوں کے باوجود زرمبادلہ ذخائر چار ہفتے کے مقابلے میں ایک ارب ڈالر زیادہ ہیں، غیر ملکی کمرشل بینکوں نے پاکستان کو سہولیات فراہم کرنا شروع کر دیں، اگلے ہفتے تک ئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدے پر دستخط ہونے کی امید ہے، تمام اقتصادی اشاریے آہستہ آہستہ درست سمت میں بڑھ رہے ہیں۔