Wednesday, May 8, 2024

پاکستان کے آئین پر ڈاکہ ڈالا جاتا ہے، بلاول بھٹو زرداری

پاکستان کے آئین پر ڈاکہ ڈالا جاتا ہے، بلاول بھٹو زرداری
February 26, 2023 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں پاکستان کے آئین پر ڈاکہ ڈالا جاتا ہے، کچھ قوتوں کو برداشت نہیں عوام کو ان کا حق ملے۔

اتوار کے روز آئین کی گولڈن جوبلی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ قوتوں کو عوام کو ووٹ کا حق ملنے سے بہت زیادہ مسئلہ ہوتا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام اور ریاست کے درمیان آئین ایک معاہدہ ہے، آئین پورے پاکستان کا عکس ہے۔ آئین نے ہی اسلامی وفاقی صورت دی ہے۔ پاکستان جمہوریت پسندوں کا ملک ہے۔