Sunday, September 8, 2024

پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے، وزیراعظم

پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے، وزیراعظم
January 5, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ادارے سے کرپشن نکالنے پر عوام کو فائدہ ہوتا ہے۔ پچھلی حکومت کی نسبت کم پیسوں سے دگنی سڑکیں بنا دیں۔ 2013 کی نسبت کم پیسے سے سڑکیں بن رہی ہیں۔ اس کا مطلب ہے کسی کی جیب میں پیسہ جا رہا تھا۔ سڑکیں صرف پیسے بنانے کے لئے بنائی جاتی تھیں۔ ہم اس کرپشن کے خلاف نیب میں جانا چاہتے تھے لیکن نہیں گئے۔ اگر حکومت نیب میں جائے گی تو کہیں گے ٹینڈر کے ذریعے ٹھیکے دیئے۔

وزیراعظم عمران خان بولے کرپشن ختم کرکے این ایچ اے کا ریونیو دگنا کر دیاگیا۔ این ایچ اے کی 5 ارب روپے کی زمین واگزار کرائی گئی۔ ای ٹینڈرنگ کیوجہ سے بڈنگ ٹھیک ہو گئی۔ ای ٹینڈرنگ کیوجہ سے ٹھیکوں میں پیسے کمانے کا سلسلہ ختم ہو گیا۔ لوگوں کو پتا چلنا چاہئے کس طرح پیسا کمایا گیا۔ ایک ہزار ارب روپیہ لوگوں کی جیبوں میں گیا۔