Thursday, April 25, 2024

پاکستان کا نیدرلینڈز کیخلاف سیریز کا فاتحانہ آغاز، پہلا ون ڈے سولہ رنز سے جیت لیا

پاکستان کا نیدرلینڈز کیخلاف سیریز کا فاتحانہ آغاز، پہلا ون ڈے سولہ رنز سے جیت لیا
August 17, 2022 ویب ڈیسک

روٹرڈیم (92 نیوز) - پاکستان کا نیدرلینڈز کیخلاف سیریز کا فاتحانہ آغاز ہوا۔ پہلا ون ڈے سولہ رنز سے جیت لیا۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں پر 314 رنز بنائے۔ فخر زمان کی 109رنز کی اننگز میں 12چوکے اور ایک چھکا شامل تھے۔ قومی کپتان بابراعظم 74، شاداب خان 48 اور آغا سلمان 27رنز بنا کرنمایاں رہے۔ نیدرلینڈز کے لوگان وین بیک اور باس ڈی لیڈ نے دو دو، ویوین کنگما نے ایک وکٹ حاصل کی۔

نیدرلینڈز کی ٹیم 315 رنز ہدف کے تعاقب میں 8وکٹوں پر 298رنز بناسکی۔ اسکاٹ ایڈورڈ 71رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ وکرم جیت سنگھ اور ٹام کوپر پینسٹھ، پینسٹھ اسکور بنا کر نمایاں رہے۔ پاکستان کے حارث رؤف اور نسیم شاہ نے تین تین، محمد وسیم اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ اڑائی۔

پاکستان اور نیدرلینڈز کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ 18 اگست کو کھیلا جائے گا۔