Thursday, March 28, 2024

پاکستان کا مایوس کن کھیل، انگلینڈ نے 7 ویں میچ کیساتھ سیریز بھی جیت لی

پاکستان کا مایوس کن کھیل، انگلینڈ نے 7 ویں میچ کیساتھ سیریز بھی جیت لی
October 2, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - باولنگ، بیٹنگ، فیلڈنگ سب ناکام، پاکستانی ٹیم کا مایوس کن کھیل، انگلینڈ نے 7 ویں میچ کے ساتھ سیریز بھی جیت لی۔

انگلینڈ نے ساتویں ٹی ٹوئنٹی میچ کے ساتھ سیریز بھی جیت لی۔ لاہور میں کھیلے گئے ساتویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو سڑسٹھ رنز سے شکست دے دی۔

انگلینڈ کے 210 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹرز مقررہ اوورز میں صرف 142 رنز بناسکے، شان مسعود 56 رنز بناکر نمایاں رہے۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ انگلش ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنائے، ڈیوڈ ملان 78 رنز بناکر نمایاں رہے۔

انگلینڈ کے 210 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز انتہائی برا رہا، اوپنر بابر اعظم 4 اور رضوان صرف ایک رن بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان کو تیسرانقصان افتخار احمد کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ 16 گیندوں پر 19 رنز بناکر پویلین لوٹے، خوشدل شاہ 25 گیندوں پر 27 اور آصف علی 9 گیندوں پر 7 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔