Thursday, March 28, 2024

پاکستان کا جوہری کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام سب سے محفوظ ہے، عمران خان کا صدر جوبائیڈن کو جواب

پاکستان کا جوہری کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام سب سے محفوظ ہے، عمران خان کا صدر جوبائیڈن کو جواب
October 15, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سابق وزیراعظم عمران خان نے صدر جوبائیڈن کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا جوہری کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام سب سے محفوظ ہے۔

سربراہ پی ٹی آئی عمران خان نے امریکی صدر کے بیان پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ امریکا جو دنیا میں جنگوں میں ملوث رہا ہے، بتائے پاکستان نےنیوکلیئرائزیشن کے بعد کب جارحیت کا مظاہرہ کیا؟ بائیڈن بتائیں کس معلومات کی بنیاد پر ہماری جوہری صلاحیت سے متعلق غیرضروری نتیجہ اخذ کیا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت نے نااہلی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔ بائیڈن کا بیان حکومت کی خارجہ پالیسی اور امریکا کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے دعوؤں کی ناکامی ظاہر کرتا ہے۔

اس سے قبل ڈیموکریٹک کانگریشنل کمپین کمیٹی سے خطاب میں روس اور چین کا حوالہ دیتے ہوئے امریکی صدر نے الزام لگایا کہ پاکستان خطرناک ترین ممالک میں سے ایک ہے اور پاکستان کا ایٹمی پروگرام بے قاعدہ ہے۔