Friday, March 29, 2024

پاکستان کا چین کی رضامندی سے سی پیک اتھارٹی ختم کرنے کا فیصلہ

پاکستان کا چین کی رضامندی سے سی پیک اتھارٹی ختم کرنے کا فیصلہ
August 19, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پاکستان نے چین کی رضامندی سے سی پیک اتھارٹی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے منظوری دے دی۔ چینی حکام کو فیصلے کے باقاعدہ اعلان سے قبل مطلع کیا جائے گا۔ پلاننگ ڈویژن کے مطابق اتھارٹی اپنے قیام کے مقاصد پورے نہ کر سکی۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ چینی حکام کی رضامندی کے بعد سی پیک اتھارٹی ایکٹ منسوخ کر دیا جائے گا۔

احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک اتھارٹی سی پیک منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد میں رکاوٹ بنی۔ اب وزارت منصوبہ بندی سہولت کار کا کردار ادا کرے گی جبکہ سی پیک منصوبوں پر عملدرآمد متعلقہ وزارتوں کے ہاتھ میں ہو گا۔