Sunday, September 25, 2022

پاکستان کا بھارتی میزائل لانچنگ کے معاملے کی مشترکہ تحقیقات کا مطالبہ

پاکستان کا بھارتی میزائل لانچنگ کے معاملے کی مشترکہ تحقیقات کا مطالبہ
March 12, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پاکستان میں متعین بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا۔ پاکستان نے بھارتی میزائل لانچنگ کے معاملے کی مشترکہ تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔ 

پاکستان نے بھارتی میزائل لانچنگ کی داخلی عدالتی تحقیقات کو ناکافی قرار دیا۔ کہا کہ بھارتی ناظم الامور پاکستانی مطالبے سے اپنی حکومت کو آگاہ کریں۔ مشترکہ تحقیقات سے ہی واقعے بارے درست حقائق جاننے میں مدد ملے سکے گی۔

پاکستان وزارت خارجہ نے انڈین پریس انفارمیشن بیورو کے دفاعی ونگ کے بیان پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

ترجمان نے کہا بھارت نے 9 مارچ 2022 کو پاکستان پر میزائل فائرنگ کو تکنیکی خرابی کی وجہ قرار دیا، ہندوستانی میزائل فائرنگ کی داخلی سطح پر تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بھارتی حکام کی سنگین امور پر محض سادہ وضاحتیں کافی نہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ جوہری ماحول میں میزائلوں کی حادثاتی یا غیر مجاز لانچنگ پر واضح جواب درکار ہے، سکیورٹی پروٹوکولز، تکنیکی تحفظ پر کئی بنیادی سوالات موجود ہیں۔ پاکستان امید کرتا ہے کہ بھارت تمام امور کا تسلی بخش جواب دے گا۔