Saturday, May 18, 2024

پاکستان کا بھارت میں انٹرپول جنرل اسمبلی، شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنسوں میں شرکت کا فیصلہ

پاکستان کا بھارت میں انٹرپول جنرل اسمبلی، شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنسوں میں شرکت کا فیصلہ
October 18, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پاکستان اور بھارت میں اعلیٰ سطح پر رابطے جزوی طور پر بحال ہوگئے، پاکستان نے بھارت میں انٹرپول جنرل اسمبلی اور شنگھائی تعاون تنظیم کی کانفرنسوں میں شرکت کا فیصلہ کرلیا۔

انٹرپول کی 90 ویں جنرل اسمبلی کا اہم اجلاس آج نئی دہلی میں شروع ہوگا جس میں ڈجی ایف آئی اے کی قیادت میں وفد شرکت کرے گا۔ شنگھائی تعاون تنظیم کی کانفرنس بھی آج نئی دہلی میں شروع ہو گی، دفترِخارجہ کے ڈی جی ایس سی او پاکستانی وفد کی قیادت کررہے ہیں۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی انٹر پول اجلاس کی سربراہی کریں گے۔