Monday, May 6, 2024

پاکستان کا آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ مزید تاخیر کا شکار

پاکستان کا آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ مزید تاخیر کا شکار
March 11, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ مزید تاخیر کا شکار ہوگیا۔ معاہدے کی تاریخ کیلئے پاکستان کو تمام اقدامات یقینی بنانا ہوں گے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا ایک اور دور 13 مارچ کو ہوگا۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ کب ہوگا؟ تاریخ طے نہ ہوسکی۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کو معاہدے کی تاریخ سے قبل تمام اقدامات یقینی بنانا ہوں گے۔ گردشتی قرضے کب اور کتنے ادا کیے جائیں گے آئی ایم ایف کو مکمل ٹائم لائن دینا ہوگی۔ پاکستان کو مستقبل میں کمرشل بینکوں سے ملنے والے قرضوں کی تفصیلات کے ساتھ ساتھ جون 2023 تک قرضوں کی ادائیگی کا شیڈول بھی دینا ہوگا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا بتانا ہے کہ دونوں اطراف سے جمعرات کے اختلافی نکات پر غور کیلئے وقفہ لیا گیا، گزشتہ رات اسٹیٹ بینک اور آئی ایم ایف حکام کے درمیان مذاکرات ہوئے جس میں ایم ای ایف پی کے نکات پر غور کیا گیا۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آئندہ دور 13 مارچ کو ہوگا۔ تمام اقدامات کی تفصیلات پیش کرنے کی صورت میں اسٹاف لیول معاہدے کی تاریخ ملنے کی توقع ہے۔