Friday, May 3, 2024

پاکستان بھنور میں پھنسا ہے مگر ڈیفالٹ ہونے کا کوئی چانس نہیں، وزیرخزانہ کی سرمایہ کاروں کو یقین دہانی

پاکستان بھنور میں پھنسا ہے مگر ڈیفالٹ ہونے کا کوئی چانس نہیں، وزیرخزانہ کی سرمایہ کاروں کو یقین دہانی
December 28, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان بھنور میں پھنسا ہے مگر ڈیفالٹ ہونے کا کوئی چانس نہیں۔

سرمایہ کاروں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ اپنی سیاست کیلئے لوگوں کو ڈرا رہے ہیں، کوئی سونا اور کوئی ڈالر خرید رہا ہے، یہ غلیظ پروپیگنڈا روکنا ہوگا۔

وزیرخزانہ مزید بولے ڈالر، گندم اور کھاد کی اسمگلنگ روکنے کیلئے سخت اقدامات اٹھائے ہیں، معیشت پر جو تجربے ہوئے اس کا جوابدہ وہ نہیں مگر چند ماہ میں صورتحال بہتر ہوجائےگی۔ 

اُنہوں نے کہا کہ مشکل حالات ہیں لیکن ثابت کرسکتا ہوں ملک ڈیفالٹ نہیں کریگا، دن رات ڈیفالٹ کا رونا رو نے والےکس کیلئے کام کررہےہیں؟ ملکی بہتری کیلئے  ملکرکام کرنیکی ضرورت ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ سیاست نہیں پاکستان کو ٹھیک کرنا ہے، ہم ہوں یا نہ ہوں ملک ترقی کریگا، عوام کو ریلیف دینے کی پوری کوشش کرینگے، ہم ڈلیور کررہے ہیں۔

اُنہوں نے یقین دہانی کواتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف  کا پروگرام  پورا کریں گے، پیرس کلب نہیں جائیں گے۔