ریاض (92 نیوز) - سعودی عرب کے وزیر برائے حج و عمرہ توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ پاکستان، بھارت اور ایران سمیت 19 ممالک نے حج معاہدوں پر دستخط کر دیئے ہیں۔
ریاض سے سعودی وزیر برائے حج و عمرہ کے مطابق معاہدے پر دستخط کرنے والوں میں ترکیہ، سوڈان، یمن، ازبکستان، ملائیشیا اور بحرین بھی شامل ہے۔
معاہدے میں عازمین کی تعداد، آمد، روانگی اور پیش کی جانے والی خدمات کا ذکر ہے۔ پاکستان کے معاون ڈائریکٹر جنرل برائے حج ساجد منظور کے مطابق اس سال ایک لاکھ، 80 ہزار پاکستانی حج کریں گے۔