Friday, March 29, 2024

پاکستان بدترین سیلاب سے دوچار ہوا، 1400 افراد جاں بحق ہوئے، وزیراعظم شہباز شریف

پاکستان بدترین سیلاب سے دوچار ہوا، 1400 افراد جاں بحق ہوئے، وزیراعظم شہباز شریف
September 16, 2022 ویب ڈیسک

سمرقند (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف کہتے ہیں کہ پاکستان بدترین سیلاب سے دوچار ہوا، 1400 افراد جاں بحق ہوئے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاکھوں افراد کھلے آسمان تلے ہیں، سیلاب کے باعث زرعی تباہی ہوئی، مویشی مرگئے، مشکل وقت میں دنیا کو ہماری مدد کیلئے آگے آنا ہوگا۔

اُنہوں نے افغانستان میں امن سے متعلق کہا کہ افغان امن ہی پاکستان میں امن کی ضمانت ہے، اس کو نظر انداز کرنا بہت بڑی غلطی ہوگی۔

وزیراعظم نے عالمی برادری سے افغانستان میں معاشی اور اقتصادی استحکام کی بہتری کے لئےکام کرنے کی اپیل کردی۔