Saturday, July 27, 2024

پاکستان بار کونسل کا عام انتخابات کے التوا پر سخت اظہار تشویش، مذمتی بیان جاری

پاکستان بار کونسل کا عام انتخابات کے التوا پر سخت اظہار تشویش، مذمتی بیان جاری
August 18, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان بار کونسل نے عام انتخابات کے التوا پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مذمتی بیان جاری کر دیا۔ بار کونسل نے مقررہ مدت میں انتخابات کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بدترین معاشی حالات سے نکلنے کا واحد راستہ انتخابات ہی ہیں۔

واٸس چیٸرمین پاکستان بار کونسل ہارون رشید اور چیٸرمین ایگزیکٹو کمیٹی حسن رضا پاشا نے مذمتی اعلامیہ جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے نوے دن کی آٸینی حد سے زاٸد انتخابات میں تاخیر کے فیصلے پر سخت تشویش ہے، حلقہ بندیاں دوبارہ ترتیب کا شیڈول الیکشن میں تاخیر کا ایک حربہ ہے، آئین پابند کرتا ہے کہ الیکشن کمیشن عام انتخابات 90 دن کے اندر کروائے، آزاد ، شفاف الیکشن وقت پر کروائے جائیں۔

حلقہ بندیوں سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلے آئین کی خلاف ورزی ہے: رضا ربانی، مشتاق احمد خان، بابر اعوان

سابق چیئرمین سینیٹ سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ آئین کا ارٹیکل 224 ٹو کہتا ہے کہ اسمبلی تحلیل کے 90 روز میں الیکشن کا انعقاد ہونا ہے، اگر آئین کو اس طرح پامال کیا تو وفاق شدید دباو میں آئے گا۔

سینیٹر مشتاق احمد خان نے بھی الیکشن کمیشن کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن اگر انتخابات ہی نہیں کرواسکتا تو اسے بند کردینا چاہیے۔
سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے کے تحت الیکشن نہ کرانا غیر آئینی ہے، جب الیکشن وقت پر نہیں ہوگے تو جمہوریت ڈی ریل ہوگی۔

سینئر قانون دان بابر اعوان بولے الیکشن کمیشن کے فیصلےسے صوبوں کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔