Friday, April 26, 2024

پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست، کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں، نواز شریف

پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست، کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں، نواز شریف
October 15, 2022 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) - سابق وزیراعظم نواز شریف کا بھی امریکی صدر کے بیان پر سخت ردعمل سامنے آگیا، کہتے ہیں کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے جس کا ایٹمی پروگرام کسی بھی ملک کیلئے خطرہ نہیں۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے مزید کہا پاکستان عالمی قوانین کا احترام کرتا ہے اور اپنی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کا حق بھی رکھتا ہے۔