Sunday, September 8, 2024

پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے 10 برسوں میں سب سے زیادہ منافع کمایا، فواد چودھری

پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے 10 برسوں میں سب سے زیادہ منافع کمایا، فواد چودھری
January 7, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے 10 برسوں میں سب سے زیادہ منافع کمایا۔

فواد چودھری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا پاکستان اسٹاک مارکیٹ 258 ارب کے ساتھ منافع بخش رہی۔ انہوں نے 10 برسوں کا چارٹ ٹویٹ کر دیا۔

ملکی تاریخ میں اسٹاک ایکسچینج کا منافع کا 10 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ کے ایس سی 100 انڈیکس میں آنے والی کمپنیوں کا منافع 258 ارب روپے رہا۔ یہ منافع جنوری تا ستمبر 2021 ریکارڈ کیا گیا۔ 2020 کے مقابلے میں یہ منافع 59 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ 10 سالوں میں اتنا منافع 3 سہ ماہیوں میں کبھی حاصل نہ ہو سکا۔ 24 فیصد کا بلندترین منافع 2014 میں حاصل کیا گیا تھا۔

3 سہ ماہیوں میں شیئر ہولڈرز کو 498 ارب روپے منافع ملا۔ 2020 میں شیئر ہولڈرز کو 271 ارب روپے منافع ملا تھا۔ کمرشل بنکوں کے شیئر کا منافع 140.3 ارب ، گیس دریافت کرنے والی کمپنیوں کا منافع 71 ارب جبکہ کھاد کمپنیوں کا منافع 60 ارب روپے رہا۔ پاور جنریشن کمپنیوں کے شیئرز کا منافع 33 ارب اور آٹو موبائل کمپنیوں کا 26.5 ارب رہا۔

ماہرمعیشت ڈاکٹر قیس اسلم کا کہنا تھا کہ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے رحجان میں غیرملکی سرمایہ کاروں کا بھی بڑا ہاتھ ہے۔