Thursday, December 7, 2023

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتے منفی رحجان، ہنڈریڈ انڈیکس میں 745 پوائنٹس کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتے منفی رحجان، ہنڈریڈ انڈیکس میں 745 پوائنٹس کمی
January 22, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتے منفی رحجان دیکھا گیا۔ ہنڈریڈ انڈیکس میں 745 پوائنٹس کی کمی آئی،انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منفی رحجان جاری رہا۔ ٹرینگ کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس میں 745 پوائنٹس کم ہوئے اور 45018 پر بند ہوا۔

کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 1496 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ انڈیکس کی بلند ترین سطح 45771 جبکہ کم ترین سطح 44274 رہی بازار میں ہفتہ بھر میں 1 ارب شیئرز کا کاروبار ہوا۔

شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 37 ارب روپے رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 114 ارب روپے گھٹ کر 7732 ارب روپے ہوگئی۔

دوسری جانب ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا۔ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 17 پیسے مہنگا ہوا اور یہ 176.24 روپے پر بند ہوا۔ انٹربینک کے ساتھ ساتھ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے 30 پیسے مہنگا ہوکر 179.30 روپے کا ہوگیا۔