Wednesday, November 29, 2023

پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں 258 پوائنٹس کا اضافہ، سونا سستا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں 258 پوائنٹس کا اضافہ، سونا سستا
June 23, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا، ہنڈریڈ انڈیکس میں 258 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا جبکہ سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار چھ سو روپے کی بڑی کمی آگئی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں تیزی کا رحجان دیکھنے میں آیا، ہنڈریڈ انڈیکس میں 258 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مارکیٹ 42 ہزار761  پربند ہوئی۔

دن بھرمجموعی طورپر358 کمپنیوں کے شیئرزمیں کاروبار ہوا236کمپنیوں کے شیئرزکی قیمتوں میں اضافہ جبکہ صرف96 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔

آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 42,983 جبکہ کم ترین سطح 42,458 رہی ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ مین 0 اعشاریہ 61 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا۔

دوسری جانب سونے کی قیمت میں بڑی کمی آگئی۔ فی تولہ سونا 4600روپے کمی سے 140700 روپےاور 10 گرام سونے کی قیمت 394روپے کی کمی سے 120628 روپے ہو گئی جبکہ عالمی بازار میں سونا 8 ڈالر اضافے سے 1831 ڈالر فی اونس ہوگیا۔