Friday, April 19, 2024

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قرضے مؤخر کرنے کے معاہدے

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قرضے مؤخر کرنے کے معاہدے
March 3, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قرضے مؤخر کرنے کیلئے معاہدے کیے گئے۔

اقتصادی امور ڈویژن اور سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ نے جی ٹوینٹی ڈیبٹ سروس سسپینشن اقدام کے تحت معاہدے پر دستخط کیے۔ فریم ورک کے تحت چوراسی کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر کے دو معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔

مئی دو ہزار بیس سے دسمبر دو ہزار اکیس تک کا قرضہ آئندہ چھ سال میں ادا کیا جاسکے گا۔