Saturday, September 21, 2024

پاکستان اور سنگاپور کے درمیان دوطرفہ روابط اور تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور سنگاپور کے درمیان دوطرفہ روابط اور تعاون بڑھانے پر اتفاق
December 9, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی سنگاپور کے ہم منصب سے ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ روابط اور تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سنگاپور کے دورے پر ہیں، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بلاول بھٹو کی سنگاپور کے ہم منصب سے ملاقات سنگاپور کے وزیر خارجہ کی جانب سے دیے گئے ناشتے پرہوئی۔ ملاقات میں پاکستان اور سنگاپور کے مابین تعلقات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اس ملاقات میں تمام شعبوں میں دوطرفہ روابط اور تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ایشیاء بحرالکاہل میں آسیان کے تحت اقدامات کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔