Thursday, April 18, 2024

پاکستان اور برطانیہ میں تحویل مجرمان کا معاہدہ ہو گیا

پاکستان اور برطانیہ میں تحویل مجرمان کا معاہدہ ہو گیا
August 18, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پاکستان اور برطانیہ میں تحویل مجرمان کا معاہدہ ہو گیا۔ معاہدے کا اطلاق صرف متعلقہ عدالتوں کے سزا یافتہ شہریوں پر ہو گا۔

امیگریشن قوانین توڑنے والوں کو بھی واپس بھیجا جا سکے گا۔ معاہدے کے مطابق برطانیہ مطلوب افراد سے متعلق پہلے معلومات پاکستان کو دے گا۔ برطانوی  ہوم  سیکرٹری    کا کہنا ہے کہ مجرموں کو پاکستان  بدر کیا  جا سکے گا۔ معاہدے کا اطلاق دوہری شہریت والوں پر نہیں ہو گا۔

ادھر سبرطانوی وزیر داخلہ پریتی پٹیل نے معاہدے پر دستخط کیے اور اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان کے ساتھ مجرموں کی حوالگی کا معاہدہ طے پانے پر فخر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجرموں کی حوالگی کا معاہدہ امیگریشن سے متعلق نئے برطانوی منصوبے کا حصہ ہے۔

پاکستان میں برطانیہ کے سفیر کرسچن ٹرنر اس معاہدے کی تکمیل کیلئے ایک عرصے سے کوشاں تھے۔ پاکستان نے نئے معاہدے کے تحت پاکستانیوں سمیت طلبہ کے ویزے کے حصول میں آسانیاں پیدا کرنے کا کہا ہے۔

نئے معاہدے کے تحت جن لوگوں کے ویزوں کی میعاد ختم ہوچکی ہے  اور جو غیر قانونی طور پر زیادہ قیام کر چکے ہیں انہیں پاکستان واپس بھیج دیا جائے گا۔