Thursday, April 25, 2024

پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ سیریز انگلینڈ میں کرانے کے لئے تیار ہیں، ای سی بی

پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ سیریز انگلینڈ میں کرانے کے لئے تیار ہیں، ای سی بی
September 27, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - انگلینڈ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ میچز کی بحالی کے لیے بڑی آفر کر دی۔ ای سی بی نے کہا ہے دونوں ملکوں کے درمیان ٹیسٹ سیریز انگلینڈ میں کرانے کے لئے تیار ہیں۔

پی سی بی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ابھی انگلینڈ نے ابتدائی طور پر بات کی ہے۔ انگلینڈ کر کٹ بورڈ کی جانب سے تجویز دی گئی ہے مگر پاکستان اور بھارت کے درمیان ابھی کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔ پاکستان بھارت کے خلاف باہمی سیریز پاکستان میں ہی کھیلنے کو ترجیح دیتا ہے۔ پاکستان نے بھارت کےخلاف سیریز وہاں جا کر کھیلی تھی۔ جوابی سیریز اب بھارت کو پاکستان آنا ہے۔

پی سی بی کے ترجمان نے واضح کیا کہ پاک بھارت کرکٹ سیریز دونوں حکومتوں کے درمیان طے ہونے کے بعد ہی ممکن ہے۔