Thursday, March 28, 2024

پاکستان اور بھارت 2019 میں ایٹمی جنگ کے قریب آگئے تھے، مائیک پومپیو

پاکستان اور بھارت 2019 میں ایٹمی جنگ کے قریب آگئے تھے، مائیک پومپیو
January 25, 2023 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) - سابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت 2019 میں ایٹمی جنگ کے قریب آگئے تھے۔ امریکی مداخلت نے پاکستان اور بھارت کو جنگ سے روکا۔

سابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا اپنی کتاب میں انکشاف کرتے ہوئے لکھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد بھارت نے فضائی حملے کیے۔ پاکستان نے بھارتی جہاز گرایا اور پائلٹ گرفتار کرلیا۔ ویتنام کے دورے کے دوران حالات کی سنگینی کا اندازہ ہوا۔

مائیک پومپیو نے کہا کہ ایک سینئر بھارتی اہلکار کے ٹیلی فون سے میں نیند سے جاگا۔ بھارتی اہلکار کا خیال تھا کہ پاکستان نیوکلیئر حملے کی تیاری کررہا ہے۔

بھارتی اہلکار نے بتایا کہ بھارت پیش قدمی پر غور کررہا ہے۔ میں نے کہا کہ آپ کچھ نہ کریں ہمیں چیزیں سلجھانے کا وقت دیں۔ امریکی سفارت کاروں نے دونوں ممالک کو انتہائی قدم اٹھانے سے روکا۔