Wednesday, April 24, 2024

پاکستان اور ازبکستان کا تجارتی اور اقتصادی روابط بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور ازبکستان کا تجارتی اور اقتصادی روابط بڑھانے پر اتفاق
December 27, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے نائب وزیراعظم کی قیادت میں اعلیٰ سطح وفد نے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے دونوں برادرملکوں کے درمیان موجودہ تعلقات کو مزیدفروغ دینے کےعزم کا اعادہ کیا، وسط ایشیائی ممالک کو سڑک اور ریلوے کے ذریعے روابط بڑھانے کی پیشکش بھی کی، امید ظاہر کی کہ رابطوں کے فروغ سے تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گااور خطے میں امن اور خوشحالی کے نئے دور کا آغازہوگا۔

ازبک وفد نے پاکستان میں اقتصادی وزارتوں کیساتھ ہونیوالی اپنی ملاقاتوں کی تفصیلات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے دونوں ملکوں کیبزنس کمیونٹی کے درمیان

نتیجہ خیز بات چیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ کاروباری روابط سے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔

ازبک وفد نے وزیراعظم محمد شہبازشریف کا تعلقات کو مزید وسعت دینے پر شکریہ اداکرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان دوستی وقت گزرنے کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہی ہے اورانکا دورہ پاکستان بڑھتے ہوئے تعلقات کا مظہر ہے۔