Thursday, April 25, 2024

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں چارٹرڈ فلائٹ سے لاہور پہنچ گئیں

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں چارٹرڈ فلائٹ سے لاہور پہنچ گئیں
September 26, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں چارٹرڈ فلائٹ سے لاہور پہنچ گئیں، ایس پی سول لائنز نے ہوٹل کے مختلف پوائنس پر سکیورٹی کے حوالے سے اہم مقامات کو چیک کیا۔

کراچی میں سنسنی خیز مقابلوں کے بعد پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کو کراچی سے چارٹر فلائٹ پر لاہور پہنچایا گیا۔

کل دونوں ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کریں گی، پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں 28 ستمبر کو پانچویں ٹی ٹونٹی میں مدمقابل ہوں گی۔ کراچی میں کھیلے گئے چار سنسنی خیز مقابلوں میں دونوں ٹیموں نے دو، دومیچ جیتے۔

ایس پی سول لائنز نے ہوٹل کے مختلف پوائنس پر سکیورٹی کے حوالے سےاہم مقامات کوچیک کیا، ایس ڈی پی او ریس کورس نے سکیورٹی،حفاظتی اقدامات بارے ایس پی سول لائن کو بریف کیا۔ ایس پی سول لائن نے ہوٹل کی سکیورٹی پر لگے کیمروں کوبھی چیک کیا۔