Tuesday, April 16, 2024

پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ کریں گی

پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ کریں گی
September 27, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے ٹریننگ کریں گی۔

اس سے ایک روز دونوں ٹیمیں چارڈ طیارے کے ذریعے کراچی سے لاہور پہنچیں تھیں۔ کراچی میں کھیلے گئے چاروں ٹی ٹوئنٹی میچوں کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

چوتھے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین رنز سے ہرایا، دونوں ٹیموں کے درمیان سات میچوں کی سیریز دو دو سے برابر ہے، سیریز کا پانچواں میچ کل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔