Thursday, April 25, 2024

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ٹی 20 سیریز کل سے کراچی میں شروع ہو گی

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ٹی 20 سیریز کل سے کراچی میں شروع ہو گی
September 19, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین ٹی 20 سیریز کل سے کراچی میں شروع ہو گی۔

سیریز کے پہلے مرحلے میں دونوں ٹیموں کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 4 ٹی20 میچ کھیلے جائیں گے جبکہ باقی تین میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوزف بٹلر کے زخمی ہونے کے بعد معین علی ٹیم کی قیادت سنبھالیں گے۔

دونوں ٹیموں نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں بھرپور پریکٹس کی ۔ قومی کرکٹ ٹیم میں چند تبدیلیاں بھی سامنے  آئی ہیں ۔ کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان سے سیزیز میں اوپنگ بھی نہیں کرائی جائے گی ۔

کپتان بابر اعظم کے مطابق سیریز میں غلطیوں پر قابو پانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ یہ سیریز  ٹی 20 ورلڈکپ  کی تیاری کیلئے بہت مفید ثابت ہو گی۔ انگلینڈ نے دورہ پاکستان کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ میں 5 نئے کھلاڑیوں کو شامل کیا ہے۔