Saturday, April 20, 2024

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج کراچی میں کھیلا جائے گا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج کراچی میں کھیلا جائے گا
September 20, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیمیں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شام ساڑھے سات بجے مدمقابل ہوں گی۔ پاکستان کی نئی آفیشل کٹ لانچ کردی گئی۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹرافی کے ساٹھ فوٹو سیشن کروایا۔

کپتان قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم بابراعظم ہوم سیریز میں اپنی فارم بحال ہونے کیلئے پرعزم ہیں۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوزف بٹلر کے زخمی ہونے کے بعد معین علی ٹیم کی قیادت سنبھالیں گے۔ آج کے میچ کی گیٹ منی فلڈ ریلیف فنڈ میں دی جائے گی۔

دونوں ٹیموں نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں بھرپور پریکٹس کی۔ قومی کرکٹ ٹیم میں چند تبدیلیاں بھی سامنے آئی ہیں۔ کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان سے سیزیز میں اوپنگ بھی نہیں کرائی جائے گی۔

کپتان بابر اعظم کے مطابق سیریز میں غلطیوں پر قابو پانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ یہ سیریزٹی 20 ورلڈکپ کی تیاری کیلئے بہت مفید ثابت ہوگی۔

انگلینڈ نے دورہ پاکستان کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ میں 5 نئے کھلاڑیوں کو شامل کیا ہے۔

سیریز کے پہلے مرحلے میں دونوں ٹیموں کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 4 ٹی20 میچ کھیلے جائیں گے جبکہ باقی تین میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔