Friday, April 26, 2024

پاکستان اور امریکا کے درمیان براہ راست پروازوں کی بحالی کا امکان

پاکستان اور امریکا کے درمیان براہ راست پروازوں کی بحالی کا امکان
July 29, 2022 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) - پاک امریکا تعلقات میں پیش رفت ہو گئی۔ پاکستان اور امریکا کے درمیان براہ راست پروازوں کی بحالی کا امکان پیدا ہو گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کے اسٹریٹجک ریفارمز کے سربراہ سلمان صوفی کا کہنا ہے امریکا کے عہدیداروں سے ملاقات ہوئی۔ امریکا نے پی آئی اے کی براہ راست  پروازوں کے لیے اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔ براہ راست پروازوں کیلئے ایک عمل شروع کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔

سلمان صوفی روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے بھی  معترف نکلے، کہا روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ ایک بہترین اقدام تھا۔ عمران خان حکومت کا منصوبہ ہونے کے باوجود ختم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔