اسلام آباد (92 نیوز) - پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور تاخیر کا شکار ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق مذاکرات نئے سرے سے ہونگے، پاکستان کو سیلابی صورتحال کے باعث مشکلات زیربحث آئیں گی۔ ٹیکس، سبسڈی اور قوانین کے لاگو کرنے میں مشکلات پر بات ہوگی۔ عالمی ادارے نے سیلاب کے باعث پورے نہ ہونے والے اہداف کی تفصیلات مانگ لیں۔
پاکستان میں سیلابی صورتحال اور ڈالر کی قیمت بڑھنے کی وجہ سے اہداف حاصل کرنے میں دشواری پیش آئی ہے، ان دشواریوں سے نمٹنے کے لیے نئی حکمت طے ہوگی۔
واضح رہے کہ یہ مذاکرات 15 نومبر سے شروع ہونا تھے۔