Saturday, April 20, 2024

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات 31 جنوری سے 9 فروری تک شیڈول

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات 31 جنوری سے 9 فروری تک شیڈول
January 26, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا شیڈول طے پا گیا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف مشن 31 جنوری سے 9 فروری تک پاکستان کا دورہ کرے گا۔ آئی ایم ایف مشن نویں اقتصادی جائزے پر مذاکرات کرے گا۔

نویں اقتصادی جائزے میں آئی ایم ایف اہداف کا جائزہ لیا جائے گا۔ وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف مشن کو دورہ پاکستان کی درخواست کی تھی۔