Friday, April 19, 2024

پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان خواتین کرکٹ ون ڈے سیریز ٹرافی کی رونمائی

پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان خواتین کرکٹ ون ڈے سیریز ٹرافی کی رونمائی
November 3, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان خواتین کرکٹ ون ڈے سیریز ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی، پرتپاک استقبال پر آئرش کپتان خوشی سے نہال نظر آئیں۔ سیریز کل سے لاہور میں شروع ہو گی۔

پاکستان اور آئرلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی تقریب کا انعقاد گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی تاریخی عمارت کے سامنے اوول گراؤنڈ میں کیا گیا۔ یونیورسٹی کے طلبا و طالبات نے دونوں کپتانوں کا شاندار استقبال کیا۔

دونوں کپتانوں نے ٹرافی کے ساتھ فوٹو اور ویڈیو سیشن کرایا جس کے بعد دونوں طلبہ و طالبات کے ساتھ گھل مل گئیں اور طالبات کرکٹرز کے ساتھ ملاقات بھی کی۔ آئرش کپتان کو یونیورسٹی انتطامیہ کی جانب سے شیلڈ پیش کی گئی۔

قومی کپتان بسمہ معروف کا کہنا تھا کہ ٹیم میں ینگسٹرز کو موقع دے کر نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کی کوشش کریں گے۔ دوسری جانب آئرش کپتان لایورا ڈی لینے کا کہنا تھا کہ جیت کر تاریخ بنانے کی کوشش کریں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان آئی سی سی چیمپئن شپ کے سلسلے کی تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کل سے لاہور میں شروع ہو رہی ہے، سیریز کے تمام میچز قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔