Saturday, April 20, 2024

پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آخری ٹیسٹ میچ کیلئے لاہور پہنچ گئیں

پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آخری ٹیسٹ میچ کیلئے لاہور پہنچ گئیں
March 17, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آخری ٹیسٹ میچ کے لیے لاہور پہنچ گئیں۔ 

دونوں ٹیمیں اور میچ آفیشلز چارٹر فلائٹ کےذریعےکراچی سے لاہور پہنچے، دونوں ٹیموں کو سخت سکیورٹی میں ایئر پورٹ سے ہوٹل پہنچایا گیا، جہاں نوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ لیے سیمپل لیے گئے۔

دونوں ٹیمیں ایک دن آرام کے بعد قذافی سٹیڈیم میں پریکٹس کا آغاز کریں گی، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 21 مارچ سے کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے پہلے دونوں میچ بے نتیجہ ختم ہوئے۔