Tuesday, April 23, 2024

پاکستان امریکا سے بہترین تعلقات چاہتا ہے، بلاول بھٹو زرداری

پاکستان امریکا سے بہترین تعلقات چاہتا ہے، بلاول بھٹو زرداری
September 28, 2022 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) - وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے پاکستان امریکا سے بہترین تعلقات چاہتا ہے۔

واشنگٹن میں امریکی ادارے ’فارن پالیسی‘ کے ایڈیٹر ان چیف سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہم نے معیشت کی بحالی کیلئے سخت فیصلے کئے ہیں۔ تمام پڑوسیوں کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔ افغانستان میں جنگ سے ہمسایہ ملکوں کو نقصان ہوا۔ ہم پرامن افغانستان چاہتے ہیں۔ چین نے ہمیشہ مشکل میں پاکستان کا ساتھ دیا۔ امریکا کے ساتھ تعلقات کو نئی سمت میں لے جانا چاہتے ہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سیلاب سے پاکستان میں بڑی تباہی ہوئی۔ بھارت نے ہمیں امداد کی آفر کی نہ ہی ہم بھارت سے کوئی امداد چاہتے ہیں۔ متاثرین سیلاب کی بحالی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ عالمی برادری مصیبت کی گھڑی میں ہمارا ساتھ دے۔ انہوں نے کہا پاکستان کے تمام ادارے خودمختار ہیں اور ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں۔