Thursday, April 18, 2024

پاکستان ادارہ جاتی اور معاشی اصلاحات کے طے شدہ اہداف کے حصول میں ناکام رہا، ایشیائی ترقیاتی بینک

پاکستان ادارہ جاتی اور معاشی اصلاحات کے طے شدہ اہداف کے حصول میں ناکام رہا، ایشیائی ترقیاتی بینک
September 17, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان ادارہ جاتی اور معاشی اصلاحات کے طے شدہ اہداف کے حصول میں ناکام قرار دیدیا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی 2016ء سے 2018ء کے دوران اصلاحاتی کارکردگی 86 فیصد رہی، جو سال 2019ء سے 2021ء کے دوران 68 فیصد تک رہ گئی۔

اے ڈی بی رپورٹ کے مطابق 2013ء سے 2020ء کے دوران حکومت نے 254 منصوبے شروع کیے، جن میں سے 26 منصوبے ناکام رہے۔ 2002ء سے 2019ء کے دوران پاکستان رعایتی قرضوں سے فائدہ اٹھانے میں بھی ناکام رہا اور اسی دوران سیاسی ماحول بھی غیر موزوں رہا۔

رپورٹ کے مطابق میگا منصوبوں پر عمل درآمد میں ناکامی سے مستقبل میں پائیدار ترقی کے امکانات اور افادیت کم ہوگئی۔ متعدد ٹیکنیکل تعاون کے منصوبے مکمل نہ ہوسکے۔ ڈیمز اور ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کے منصوبے مکمل کرنے میں تاخیر ہوئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی تجربہ کار کمپنیوں کے ذریعے ان منصوبوں پر عمل درآمد بہتر ہونے کا امکان موجود ہے تاہم ایشئین ڈیویلپمنٹ فنڈ کی رکنیت نہ ہونے کے سبب پاکستان مہاجرین کیلئے گرانٹس اور رعاتی فنڈ حاصل نہ کرسکا۔