Saturday, September 7, 2024

پاکستان آرڈیننس فیکٹریز سویڈش کمپنی ایم پوائنٹ کی سول مصنوعات کا ڈسٹری بیوٹر بن گیا

پاکستان آرڈیننس فیکٹریز سویڈش کمپنی ایم پوائنٹ کی سول مصنوعات کا ڈسٹری بیوٹر بن گیا
November 17, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - پاکستان آرڈیننس فیکٹریز سویڈش کمپنی ایم پوائنٹ کی سول مصنوعات کا ڈسٹری بیوٹر بن گیا۔ آئیڈیاز کے موقع پر معاہدہ طے پا گیا۔

پاکستان اپنی گنز میں سویڈش ادارے کی آپٹیکل سائٹس کو استعمال کرے گا۔ آئیڈیاز ایکسپو میں پاکستان کی دفاعی مصنوعات بھی ملکی وغیر ملکی مندوبین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ نمائش کے تیسرے روز ایکسپو سینٹر کے نو ہالز میں دفاعی سازوسامان اور مصنوعات دیکھنے والوں کا رش لگ گیا۔

وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ بھی نمائش دیکھنے پہنچے اور مختلف اسٹالز کا جائزہ لیا۔ اس  موقع پر انکا کہنا تھا کہ پاکستان میں آرمڈ پروڈکشن انڈسٹری پروان چڑھ رہی ہے۔ اس سال ہماری ترجیح  سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ یونٹس کو مضبوط بنانے پر ہے۔ ہم چاہتے ہیں سندھ پولیس کو اتنا مضبوط کریں کہ کسی دوسرے ادارے کی محتاجی نہ ہو۔

دفاعی نمائش میں 51 ممالک کے 522 مندوبین جبکہ 64 ممالک کے 285 وفود شرکت کر رہے ہیں۔ آسٹریا ،رومانیہ ہنگری سمیت اہم ممالک پہلی بار شریک ہوئے ہیں۔