Friday, April 26, 2024

آئی سی سی اجلاس میں پاکستان کےمفادات کا تحفظ کیاجائے گا : نجم سیٹھی

آئی سی سی اجلاس میں پاکستان کےمفادات کا تحفظ کیاجائے گا : نجم سیٹھی
October 4, 2016
لاہور(92نیوز)چیئرمین پی سی بی ایگزیکٹیو کمیٹی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ سیریز پر اپنے پرانے مﺅقف پر قائم ہیں  آ ئی سی سی کے اجلاس میں پاکستان کے مفادات کا تحفظ کیا جائے گا وہ نیشنل انڈر 17 ویمن کرکٹ چیمپئن شپ کے اختتام پر میڈیا سے بات کر رہے تھے۔ تفصیلات کےمطابق  پاک بھارت سیریز پر اظہار خیال کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ بھارتی بورڈ کے سربراہ انوراگ ٹھاکر پاکستان مخالف باتوں سے آ گاہ نہیں تاہم 11 سے 14 اکتوبر تک جنوبی افریقہ میں ہونے والی آ ئی سی سی بورڈز میٹنگ میں پاکستان کے مفاد کیلئے بھر پور آ واز اٹھا ئی جائے گی۔ اس سے قبل انڈر 17ویمن کرکٹ چیمپئن شپ کا فا ئنل جو لاہور اور کراچی کے درمیان کھیلاجا رہا تھا نجم سیٹھی کے انتظار میں روک دیا گیا ۔ دونوں ٹیموں کی کھلاڑیوں کو گراﺅنڈ سے باہربلا لیا گیا اور انہیں 32 منٹ تک انتظار کرنا پڑا۔ انڈر 17 فائنل جیتنے والی کراچی ٹیم کی لڑکیاں بے حد خوش جبکہ فائنل ہارنے والی لاہور کی لڑکیاں اپنی ہار پر افسردہ دکھائی دیں البتہ دونوں ٹیموں نے ٹورنامنٹ کو شاندار قرار دیا۔ ٹورنامنٹ جیتنے پر کراچی ٹیم کو 75 ہزار نقد انعام اور ٹرافی جبکہ رنر اپ لاہور کو 50 ہزار انعامی رقم اور ٹرافی دی گئی۔ میچ کی بہترین کھلاڑی ، ٹورنامنٹ کی بہترین بلے باز ، وکٹ کیپر اور باﺅلر کو بھی پانچ پانچ ہزار روپے انعام دیا گیا۔